سپریم کورٹ کے معزز جج منصور علی شاہ کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں‎‎، سپریم کورٹ کے افسر تعلقات عامہ کی وضاحت

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر فیک اکائونٹ چلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسر تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر فیک اکائونٹ چلائے جانے کے حوالہ سے واضح کیا گیا ہے کہ معزز جج صاحب کوئی ٹویٹر اکائونٹ استعمال نہیں کرتے اور سماجی رابطوں کی کسی بھی ویب سائٹ پر ان کا کوئی پیج یا کوئی آئی ڈی بھی موجود نہیں ہے۔

مزید برآں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اس طرح کے ناموں، پیجز اور آئی ڈیز وغیرہ کو بلاک کرے اور قانون کے مطابق مجرمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔