سبی میں بارش کے نئے اسپیل کے آغاز کی وجہ سےسیلاب متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) سبی میں بارش کے نئے اسپیل کی آغاز کی وجہ سےسیلاب متاثرین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔یونین کونسل مل گشکوری کے متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گذار رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع ہے،بختیار آباد ڈومکی کے قریب ریلوے ٹریک کو سیلابی پانی بہا کر لے گیا جس کی وجہ سے چوتھے روز بھی ٹرینوں کی آمد رفت معطل اور بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ منقطع ہے سبی ،لہڑی ،بختیار آبادمیں جاری بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے۔