امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کردیا

جمعرات 18 اگست 2022 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کردیا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے اضافی دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے اضافی 10 لاکھ ڈالر دینگے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 16اگست کو پاکستان کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔