فلسطین،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق، تیس افراد زخمی

جمعرات 18 اگست 2022 22:55

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی خبر ایجنسی نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں 4 کو گولہ بارود سے مارا گیا، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی ماہرین کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ وسیم خلیفہ کے نام سے ہوئی، جو نابلس کے نواح میں واقع بالاٹا پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فورسز جوزف کے مقبرے پر جانے والے یہودی عبادت گزاروں کی حفاظت کے لیے پہنچیں، جس سے ایک فلیش پوائنٹ مانا جاتا ہے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح فلسطینیوں نے جائے وقوع کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، اسرائیل کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔