ژ*بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کوڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا

جمعرات 18 اگست 2022 23:15

3 نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) ڈاکٹروں نے بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا ہے۔بھارتی کامیڈین کی طبعیت انتہائی خراب ہے، انہیں 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے پر دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راجو وینٹی لیٹر پر تھے اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا تھا کہ راجو کی طبیعت سنبھل رہی ہے۔

تاہم گزشتہ روز ان کے چیف ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ راجو کی طبیعت بہت ناساز ہے اور ان کا دماغ کام کرنا بند کرچکا ہے۔ آج صبح ڈاکٹرز نے مطلع کیا ہے کہ ان کا دماغ کام نہیں کر رہا اور تقریباً مردہ حالت میں ہے، انہیں دل میں بھی تکلیف ہے۔پچھلے بدھ کو راجو سری واستو کو ورزش کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا، انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور وہ گر پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :