ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس

نجی کمپنی نے زکریا ایکسپریس چلانے کا معاہدہ ختم کر دیا،22 اگست سے یہ ٹرین کستان ریلوے خود چلائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اگست 2022 11:44

ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2022ء) اجتماعی زیادتی کیس، نجی کمپنی نے زکریا ایکسپریس چلانے کا معاہدہ ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی جس ٹرین میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسے چلانے والی نجی کمپنی نے اسے مزید چلانے سے معذرت کر لی ہے جس پر پاکستان ریلوے نے اس سے معاہدہ منسوخ کر دیا۔22 اگست سے یہ ٹرین بہاء الدین زکریا پاکستان ریلوے خود چلائے گی جب کہ ڈائننگ کارز میں خواجہ سر نچانے پر تیز گام کے بعد سرسید کے ٹھیکدار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام ٹرین کی ڈائنگ کار میں ڈانس کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ پرائیویٹ آپریٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔بدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیزگام ٹرین کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا اور کہا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا د ی جائے گی اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلتی ٹرین میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد ریلوے انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیز گام میں ڈانس کی محفل سجائی گئی ہے ۔ ڈانس کی محفل ٹرین کے ڈائننگ کار میں سجائی گئی اور پنجابی گانوں پر خواجہ سرائوں نے ڈانس آئٹم پیش کئے ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔