ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا‘ دوحہ کا دوسرا نمبر

’سیفٹی انڈیکس بائی سٹی 2022ء‘ کی فہرست میں شارجہ اور دبئی کو بھی شامل کرلیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 19 اگست 2022 11:58

ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا‘ دوحہ کا دوسرا نمبر
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 اگست 2022ء ) ابوظہبی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا جہاں دوحہ دوسرے نمبر پر ہے تو دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شارجہ اور دبئی بھی شامل ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق نمبیو کی جانب سے جاری کردہ ’کولٹی آف لائف انڈیکس 2022ء‘ اور ’سیفٹی اینڈیکس بائی سٹی 2022ء‘ کے نتائج میں سب سے محفوظ شہروں کی ذیلی انڈیکس میں درجہ بندی کی گئی ہے، اس میں متحدہ عرب امارات کا دارلحکومت ابوظہبی اور قطر کا دارالخلافہ دوحہ دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، اس لسٹ میں یو اے ای کی 2 مزید ریاستیں شارجہ اور دبئی بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شائع کردہ نتائج میں نمبیو کا سب انڈیکس، سیفٹی انڈیکس City2022 ہے تاہم ان شہرون کے معیار زندگی کا کل حاصل کرنے کے لیے ذیلی اشاریہ کی بنیاد پر ممالک اور شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، دنیا کے محفوظ ترین شہروں کے بارے میں فہرست بنانے کے لیے ان شہروں میں رہنے والوں کی قوت خرید، آلودگی کا اشاریہ، آمدنی کے مقابلے میں مکان کی قیمتوں، رہائش کی لاگت، حفاظت، صحت کی دیکھ بھال، ٹریفک کے سفر اور آب و ہوا کی کوالٹی کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

’سیفٹی اینڈیکس بائی سٹی 2022ء‘ کے نتائج کی بنیاد پر محفوظ ترین قرار دیے گئے 10 شہر درج ذیل ہیں؛
2>>> دوحہ، قطر – 86.17 
4>>> تائی پے، تائیوان – 85.68 
5>>> کیوبیک سٹی، کینیڈا - 84.78 
7>>> زیورخ، سوئٹزرلینڈ – 83.22 
8>>> میونخ، جرمنی – 82.49 
9>>> باسل، سوئٹزرلینڈ – 79.52 
10>>> مسقط، عمان - 79.09