Live Updates

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہبازگل کو پیر تک پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

شہباز گل کی حالت ٹھیک نہیں، دوبارہ میڈیکل کرایا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اگست 2022 12:03

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہبازگل کو پیر تک پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2022ء) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان نے شہباز گل کیس میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران شہاز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کے پھیپھڑوں سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے شہباز گل کو دیکھنے کے لیے روسٹرم سے وکلا کو ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کہاں ہے میں دیکھ لوں ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو شہباز گل کی میڈیکل ہسٹری بھی عدالت کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔اس میں مقدمہ اخراج کے نوٹس ہوئے ہوئے ہیں اس صورت حال میں بھی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ پر کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعدازاں سنا دیا گیا۔

محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیشن کو رٹ اسلام آباد نے شہبازگل کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ شہباز گل کی حالت ٹھیک نہیں، دوبارہ میڈیکل کرایا جائے۔شہباز گل کی سانس کی تکلیف کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے۔جج نے کہا کہ اگر شہبازگل کی حالت درست ہوتی تو انہیں ایمبولینس میں کیوں لایا جاتا۔

خیال رہے کہ شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔ شہباز گل کے بار بار مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا۔ عدالت پیشی کے وقت بھی شہباز گل کی حالت خراب لگ رہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات