Live Updates

اسامہ قادری نیو کراچی سیکٹر 5ای کے لیے ایک نا اہل ایم این اے ثابت ہوئے ہیں،علاقہ مکین

22 سال سے سڑکیں اور پارکس تباہ حال ہیں نہ اسٹریٹ لائٹس لگائی نہ ان پر کاروائی کی گئی، علاقہ مکین

جمعہ 19 اگست 2022 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) نیو کراچی سیکٹر 5 ای یوسی 8 کو این اے 253 کے ایم این اے اسامہ قادری نے تباہ کردیا 2018 کے الیکشن میں علاقہ مکین سے ووٹ لینے کے بعد غائب ہوگئے اور بارشوں میں ہونے والی تباہی کے دوران علاقوں میں نظر نہیں آتے ۔این اے 253 میںایم این اے اسامہ قادری نیو کراچی سیکٹر 5ای کے لیے ایک نا اہل ایم این اے ثابت ہوگئے۔

عمران خان کے دور میں ملنے والے فنڈز کو2022 تک بروئے کار نہ لا سکے نہ اب تک سڑکیں بنائی گئیں نہ پارکس بنائے گئے نہ اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ اسامہ قادری نے ہم سے ووٹ لیے اور اب تک علاقے میں ایک دفعہ بھی نظر نہیں آئے ۔ علاقہ مکین نے کہا کہ ہمارے علاقے کے اندر22 سال سے سڑکیں تباہ حال ہیں کھمبے ہیں لیکن اسٹریٹ لائٹس نہیں پارکس کی جگہیں موجود ہیں لیکن پارکنگ مافیا ان پارکوں پر راج کررہا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ کنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے اور تباہی کا شکار ہے علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ایم این اے نیو کراچی نا اہل ہیں اور عوام کے ووٹوں کا غلط استعمال کیا جس کی وجہ سے اب ہم ان سے ناراض ہیں نہ نیو کراچی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر نیشنل اسمبلی میں اٹھاتے ہیں نہ علاقہ مکین کو پریشانی سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں ہر سال کی بارشوں میں نیو کراچی 5 نمبر پر نالے بھر کر بہہ رہے ہوتے ہیںاور اسی نالے کے پانی سے سیکٹر 5 ای زیر آب آجاتا ہے جس کی انہیں کسی قسم کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے اور نااہلوں کو گھر بھیجا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات