کوئٹہ:محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے

جمعہ 19 اگست 2022 22:50

کوئٹہ:محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دبا سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، 19سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس کے علاوہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہی