حکومت، اسٹیٹ بینک غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے آپریشن محدود کرنے کا نوٹس لے ‘ لاہور چیمبر
جمعہ 19 اگست 2022 23:09
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ماضی قریب میں ٹریول اینڈ ٹورازم سیکٹر اور ایوی ایشن انڈسٹری کو کرونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اگر غیرملکی ایئر لائنز پاکستان میں آپریشنز محدود یا پھر معطل کرتی ہیں تو اس سے نہ صرف معیشت کو نقصان ہوگا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرز کی قلت یا کوئی اور مسئلہ ہے تو وہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے کاروباری برادری کو مسلسل کسی نہ کسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پہلے لگژری آئٹمز پر پابندی، پھر سٹیٹ بینک کی جانب سے مشینری اور پارٹس کی درآمد پر پابندی اور اب یہ مسئلہ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔ نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ اگر غیرملکی ایئرلائنز پاکستان میں آپریشن معطل کرتی ہیں تو ملک کی بہت بدنامی ہوگی، ہماری ایئرلائن کا حال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستانی بن کر سوچنا چاہیے۔ وزیرخارجہ کو بھی اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ پریس کانفرنس کے شرکانے کہا کہ ایئر لائنز نے پاکستان میں اپنی سیلز محدود کردی ہیںجو آپریشنز معطل کرنے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک فوری طور پر ایئرلائنز کے تحفظات دور کرے کیونکہ وہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائنز کی جانب سے آپریشنز محدود کرنے سے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کی آمدن میں نمایاں کمی جبکہ مسافروں اور کارگو کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کو سفرو سیاحت کے لیے ادائیگیوں کی اجازت دے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.