وزیراعظم آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

دورے کے دوران نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر، موخر ادائیگیوں پر سہولیات ، دوطرفہ تجارت میں وسعت، اعلی سطح وفود کے تبادلے، ویزا امور آسان بنانے پر بات چیت ہوگی

جمعہ 19 اگست 2022 23:13

وزیراعظم آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے، دورے میں قطر کے ساتھ پاکستان میں نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر، موخر ادائیگیوں پر سہولیات پر بات ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے مابین تجارت میں وسعت، اعلی سطح وفود کے تبادلے، ویزا امور آسان بنانے پر بات ہو گی جبکہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی امور زیر بحث آئیں گے۔پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی کی تقریبات منائی گئیں، یوم آزادی پروزارت خارجہ افسران نے ملی نغمہ کیذریعیخراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر صدر مملکت ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے پیغام دئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چار یورپی ممالک کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔عاصم افتخار نے وزیراعظم کے عالمی رہنماں سے رابطوں سے متعلق سوال پر بتایا کہ پندرہ اگست کو وزیراعظم شہبازشریف نیسعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، سترہ اگست کو ترک کمپنی کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی جبکہ ایران کے وزیر اربن ڈویلپمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔