ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بار ش کاامکان ہے ، محکمہ موسمیات

منگل 23 اگست 2022 22:44

ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1اورکم سے کم 27.8سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 72فیصداورشام 5بجے 78 فیصدتھا۔آج بدھ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح 5بجکر44 منٹ پراورغروب آفتاب شام 6بجکر48منٹ پرہوگا۔دریں اثناءمنگل کے روز تین بجے سہہ پہرملتان میں تیزآندھی اوربارش سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا،اب تک 4.6ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :