لاہور: محکمہ موسمیات کی بارش کی دوبارہ پیش گوئی

بدھ 24 اگست 2022 22:06

لاہور: محکمہ موسمیات کی بارش کی دوبارہ پیش گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک کے لئے جاری رہے گا جبکہ گزشتہ روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :