چودھری پرویزالہی سے این اے 171 بہاولپور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین وڑائچ کی ملاقات

جمعرات 25 اگست 2022 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے این اے 171 بہاولپور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین وڑائچ نے ملاقات کی،گجرات کے معروف صنعتکار چودھری اعجاز احمد وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے،خیر پور ٹامیوالی میں ریسکیو 1122 کا سنٹر بنایا جائے گااورعلاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے،سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گااور ایسے کام کریں گے جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی کی نہ آئندہ کریں گے،انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں۔