ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

منگل 30 اگست 2022 21:57

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2022ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانیوال 15، اوکاڑہ12، مری 03، لا ہور (ائر پورٹ) ، بہاولنگر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 40، نور پور تھل اورسبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔