Live Updates

11ستمبر کا مہینہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے

بدھ 31 اگست 2022 16:30

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2022ء) ستمبر کا مہینہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔امریکہ کا نائن الیون،جاپان پر ایٹمی حملے کے بعد ہتھیار ڈالنے کے واقعہ،جاپان کی تاریخ کے بدترین زلزلے سے لاکھوں افراد کی ہلاکتیں،پاک بھارت جنگ سمیت دنیا بھر میںمختلف سانحات وواقعات ماہ ستمبر میں ہی وقوع پذیر ہوئے تھے ۔

11ستمبر 2001ء کو امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹا گان کی عمارتوں سے جہاز ٹکرانے کا واقعہ ہوا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ماہ ستمبر 1945ء کو دوسری جنگ عظیم میںامریکہ کی جانب سے ایٹمی بم گرائے جانے کے بعد جاپان نے ہتھیارڈال دیے تھے۔6ستمبر کو پاک بھارت جنگ ہوئی تھی ماہ ستمبر میں ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات ہوئی جبکہ پاکستان اور یونان 1947ء کو ستمبر کے مہینے میں ہی اقوام متحدہ کے رکن بنے۔

(جاری ہے)

ملکہ ترنم نور جہاں ماہ ستمبر میں پید اہوئیں،پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کا افتتاح ہوا، مدرٹریسا نے وفات پائی،لیڈی ڈیانا نے پاکستان کا دورہ کیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ماہ ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے 9ستمبر 2008ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ بیگم نصرت بھٹو 21ستمبر1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں نصرت بھٹو کی 8ستمبر 1951ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ شادی ہوئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند میر مرتضیٰ بھٹو 18ستمبر 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ 20ستمبر 1996ء کو میر مرتضیٰ بھٹو کو کراچی میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 16 ستمبر 1977ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔28ستمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عالمی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے ۔ماہ ستمبر میں پاک بھارت جنگ کا آغاز ہوا، مسلح افواج کے ایام یوم فضائیہ،یوم بحریہ اور یوم دفاع منائے جاتے ہیں ماہ ستمبر 2007ء کو نواز شریف جلاوطنی ختم ہونے پر وطن واپس آئے۔معروف نعت خواں جنید جمشید ،کرکٹر سعید انور،عامر سہیل پیدا ہوئے جبکہ ماہ ستمبر میںسکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورونانک،افغان کمانڈر احمد شاہ مسعودکی وفات ہوئی تھی،ماہ ستمبر میں نیلسن منڈیلا صدر منتخب ہوئے،معروف پاکستانی افسانہ نگار اشفاق احمد کی وفات ہوئی،میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے جام شہادت نوش فرمایا،مایہ ناز فنکار لہری نے وفات پائی،ماہ سمبر1992ء میں ملتان میں سیلاب نے تباہ کاریاں مچائیں جس سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے،معروف گلوکار اسد مانت علی،مقبول صابری قوال وفات پا گئے،اسلامی انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کا انتقال ماہ ستمبر میں ہوا،ماہ ستمبر میںپنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں کو میاں چنوں کے قریب قتل کر دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات