ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا

پاکستان کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 ستمبر 2022 17:04

ایف اے ٹی ایف کی ٹیم  کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر 2022) پاکستان کے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے۔ایف اے ٹی ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے واپس چلی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ایف اے ٹی ایف کی 15 رکنی ٹیم پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کرکے واپس روانہ ہو گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 15 رکنی ٹیم پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئی تھی جہاں ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ آیا پاکستان کے دیے گئے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی تیاری کر لی ہے یا نہیں۔

نتائج کا اعلان اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا، پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں۔

2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی، جون 2018کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی۔

پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی، کورونا صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔ فیٹف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد رواں سال اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے دوران پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :