Live Updates

فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے

muhammad ali محمد علی پیر 5 ستمبر 2022 22:18

فواد چوہدری  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر 2022) فواد چوہدری  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔ ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلیم اللہ خان نامی وکیل کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، لہذا ان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے جائے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار منگل کے روز درخواست پر سماعت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات