Live Updates

عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن گیا ہے ،کیپٹن (ر)محمد صفدر

جمعرات 8 ستمبر 2022 23:31

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2022ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنماء کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن گیا ہے ،عمران خان کا ایجنڈا فوج نہیں بلکہ ریاست اور آئین کے خلاف ہے 2018 میں عمران خان ملک کے خلاف سازش کا ایک ایجنڈا لے کر آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب میں ضمنی الیکشن این اے 118کے سلسلہ میںحکیم محمد اکرم، ڈاکٹر عادل سپرا، محمد آصف اور اہل علاقہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کارنر میٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

کارنر میٹنگ میں ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں ، صدر پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) رانامحمد ارشد اور ایم پی اے مہر کاشف رنگ الٰہی پڈھیار، صدر مسلم لیگ( ن )لائرز فورم رائے معمر قذافی ، سابق کونسلر حاجی محمد نواز اکمل سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پا ک فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے ،عمران خان نے گزشتہ چار سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کیا،ا س نے ملک کی معیشت ،اداروں ، سیاسی روایات اور اخلاقیات کو تباہ کیا اور نوجوان بچوں کو بے راہروی کی طرف لے جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے ،عمران خان جلسوں میں اداروں کے خلاف بول رہا ہے اور عدالتوں پر دبائوڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کسی ایک شخص کی نہیں ہے بلکہ فوج ریاست پاکستان اور1973کے آئین کی ہے پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بروقت عدم اعتماد لاکر ریاست ،آئین اور جمہوریت کو بچایا ،اگر عمران خان ایک سال اور رہ جاتا تو آج ڈالر 300 کا ہوتا اور مہنگائی بھی اس سے زیادہ ہوتی۔

انہوںنے کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں اس کو قرض نہ دو تاکہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ2013 کے بعد میاں نواز شریف نے پاکستان کو خون دل دے کر نکھارا تھا اورآنے والے دنوں میں میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار پاکستان کو ان مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات