ئ*بجلی کے بلز میں اضافہ سکول سربراہان کے لیے ادائیگی مشکل ہو گئی۔ پنجاب ٹیچرز یونین

غ*نان سیلری بجٹ نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے خدشہ۔ چوہدری سرفراز

جمعرات 8 ستمبر 2022 20:35

,لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2022ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، نادیہ جمشید، مبینہ راشد، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر، غفار اعوان، ملک سجاد، رانا الیاس، چوہدری عباس ودیگر نے کہا ہے کہ نیا مالی سال شروع ہوئے دو ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط ابھی تک جاری نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں بجلی ودیگر یوٹیلیٹی بلز میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ان کی ادائیگی مشکل ہی نہیں ناممکن ہے لہذا وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو نان سیلری بجٹ فی الفور جاری کیا جائے تاکہ یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ممکن ہو سکے ورنہ بجلی کے کنکشن منقطع ہو جائیں گی