ملک کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی

سے 14ستمبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں‘ محکمہ موسمیات

جمعہ 9 ستمبر 2022 22:26

ملک کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2022ء) محکمہ موسمیات نے10سی14ستمبرتک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے مون سون کا نیا سلسلہ بارشیں برسائے گا اور یہ سلسلہ 14 ستمبر کی رات تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس دوران خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب کشمیر اور گلگت سمیت سندھ کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن اورمری میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو خبردار کر دیا ہے۔