Live Updates

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کا ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

جمعہ 9 ستمبر 2022 23:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل اور انتخابی مہم اپنے عروج پر تھی،الیکشن ملتوی کردیا گیا،انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی سے محروم حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنا حلقے کے عوام کے مفاد میں نہیں ، انہوں نے کہا کہ این اے 31 ،این اے 22 چارسدہ میں اے این پی کی کامیابی یقینی تھی اور عوام نے انتخابی مہم کے دوران اے این پی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا تھا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے کر عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دے،حاجی بلور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے،الیکشن اپنے مقررہ وقت25ستمبر کو ہی کرائے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات