این اے118ننکانہ صاحب میں منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 15 ستمبر 2022 20:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پراین اے118ننکانہ صاحب ٹو میں منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،تمام پولنگ اسٹیشنزپر صاف پانی،بجلی،فرنیچر،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری انتظامات بھروقت مکمل کرکے تمام محکمہ جات تصدیقی سرٹیفیکیٹ مہیا کریں، کسی بھی کارنر میٹنگ یا جلسہ کے لیے امیدواران کوضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے حلقہ این اے 118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ننکانہ محمد شکیل ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسروحید فیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجدعلی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنرشاہکوٹ شوکت مسیح سندھو،ریٹرنگ آفیسر تنویر الحسن سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریٹرنگ آفیسر تنویر الحسن نے حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتظامات بارے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 04لاکھ50ہزار08سو15ہے جس میں سے اڑھائی لاکھ مرد اور02لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیںجن کے لیے حلقہ بھرمیںڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 319 پولنگ اسٹیشنز منتخب کئے گئے ہیں،میونسپل ادارے ضمنی الیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقداامات کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ حلقہ NA-118میں ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں،ضابطہ اخلاق پر ہر صورت مکمل عملدرآمد کروایاجائے گا،امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ننکانہ محمد شکیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کے مطابق 18x23انچ سائز کے پوسٹرز، 3x9فٹ کے بینرز،9x6انچ کے ہینڈبلز، پمفلٹ، لیف لیٹس اور 2x3فٹ کا پورٹریٹ لگوا سکتے ہیں،:تشہیری مواد پر پرنٹرزاور پبلشرز کا نام اور پتہ نمایاں ہونا چاہیے جبکہ کسی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔\378