دنیا کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار امن کے قیام سے ہے ،وسیم احمد خان

منگل 20 ستمبر 2022 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2022ء) دنیا کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار امن کے قیام سے ہے یہ بات روٹری کلب آف کراچی ایگزیٹوزکے پریذیڈینٹ وسیم احمد خان نے امن کے عالمی دن کے موقع پر کہی اس موقع پروائس پریذیڈینٹ کامران عظیم،کلب سیکریٹری علی خان،خزانچی زین علوی اور دیگر روٹرین بھی موجود تھے وسیم احمد خان نے کہاکہ پاکستان یا دیگر ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ہماری بہادر مسلح افواج کا کردار انتہائی اہم ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے فوجی جوانوں نے آپریشن ضرب عضب اورآپریشن درالفساد کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیاجس کے لئے انہوںنے لا زوال قربانیاں دیں وسیم احمد خان نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دہشتگر کاروائیاں کر کے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیںمگر ہمیشہ ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیتی ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کی ہے بلکہ ملک کے اند ر بھی دہشتگردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے جس کی وجہ سے آج ہم چین اور امن سے زندگی گزار رہے ہیں وسیم احمد خان نے کہاکہ پاکستان کا اذلی دشمن بھارت سازشوں کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے کی کوششیں کر تا ہے تا کہ پاکستان کی معیشت ترقی نہ کر سکے کبھی وہ سی پیک جیسے بڑے معاشی منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر تا ہے تو کبھی اپنی خفیہ ایجنسی (را) کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہتا ہے انہوںنے کہاکہ قیام امن ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات چوکس رہتے ہیں وسیم احمد خان نے کہاکہ عوام کو بھی اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی چاہئے چونکہ دہشتگرد عناصر اکثر بازاروں اورمارکیٹوں کے علاوہ رش والی جگہوں پر دہشتگردی کی کاروائیاں کرتے ہیں جس میں اب تک سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے انہوںنے کہاکہ امن کے قیام کے لئے جتنی قربانیاں ہمارے جوانوں نے دی ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی اور پاکستان کی قربانیوں کو پوری دنیا نہ صرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اسے قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے ۔