شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم

کراچی میں بھی اب مون سون کی مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 21 ستمبر 2022 15:33

شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2022ء) شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں آج (جمعرات)بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 12 تا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بالائی پنجاب میں بارش برسائے گا جسکے بعد مون سون سیزن بالکل ختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں بھی اب مون سون کی مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :