شید ملک نے بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2022 22:41

جالندھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2022ء) سینئر پلیئر اور سابق ڈیوس کپر رشید ملک نے بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔بھارت کے شہر جالندھر میں ایونٹ کے فائنل میں رشید ملک نے بھارتی یوگیش کوہلی کو مات دی۔

(جاری ہے)

رشید ملک آئی ٹی ایف سینئر 50 پلس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے گئے، انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے۔

رشید ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بہت خوشی ہے، ٹائٹل کی جیت سیلاب کے متاثرین کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا اگلا ہدف آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے، ہمیشہ کی طرح ٹینس کی خدمت کرتا رہوں گا، امید کرتا ہوں حکومت کی طرف سے بھی پذیرائی ملے گی۔