اعصام الحق قریشی کا اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلزکوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعہ 23 ستمبر 2022 09:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2022ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ان کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی گریگوئیر بیری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےپاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فیبریس مارٹن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :