آسٹریلین ادارہ برائے بین الاقوامی زراعتی تحقیق (ACIAR)کے مالی معاونت سے جاری پراجیکٹ بعنوان ”پاکستان میں دالوں کی ویلیو چین “کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی فیصل آبا د کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر اقراراحمد خاں سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی

جمعہ 23 ستمبر 2022 18:07

آسٹریلین ادارہ  برائے بین الاقوامی زراعتی تحقیق (ACIAR)کے مالی معاونت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2022ء) آسٹریلین ادارہ  برائے بین الاقوامی زراعتی تحقیق (ACIAR)کے مالی معاونت سے جاری پراجیکٹ بعنوان ”پاکستان میں دالوں کی ویلیو چین “کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی فیصل آبا د کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر اقراراحمد خاں سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ آسٹریلین ٹیم میں ریسرچ مینجر ACIAR ہاورڈ ہال، کنٹری مینجر ACIAR منور کاظمی، کوئنز لینڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹر تھیلاک، ڈاکٹر راجندرہ ایڈیکری، محمد اقبال اور جبکہ پاکستان سے پراجیکٹ ٹیم ڈاکٹر برہان احمد، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر امجد اقبال، ڈاکٹر رخشندہ کوثر، ڈاکٹر حسیب رضا ودیگر نے ڈاکٹر اقرار احمد خاں سے ملاقات میں پاکستان میں دالوں کی درآمد میں کمی لانے کیلئے مختلف اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اربوں روپے کی دالیں درآمد کرنا پڑتی ہیں جو کہ ایک زرعی ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنا، مونگ اور مسور کی دالوں کی کاشت کو چھوٹے کسانوں میں فروغ دے کر نہ صرف زرمبادلہ بچایاجاسکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے برآمد کے بھی امکانات کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاشتکاروں کو درپیش معاشی مسائل کی وجہ سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا مشکل ہے تاہم اگر اس کے متعلق لائحہ عمل تیار کر کے جدید ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں کی دسترس تک پہنچایا جائے تو اس سے فوڈ سیکورٹی کے حصول  کے ساتھ ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہو گی۔