ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا ایس ایس سی پارٹ ٹو امیدواروں کی کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

جمعہ 23 ستمبر 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2022ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10 بجے سے سہ پہر 2بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 10بجے سی12 تک مارکس شیٹس حاصل کی جا سکیں گی۔

پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں طلبائ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے ہے کہ اگر وہ اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں تو اسکروٹنی فارم 26ستمبر سے 7نومبر 2022تک بورڈ سے ملحقہ بینکوں نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری بینک یا بورڈبوتھ سے فارم حاصل کرنے کے بعدانہی بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر۔ بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اورجمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گی