چقندرکی بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرلی جائے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

ہفتہ 24 ستمبر 2022 11:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چقندرکی فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم‘ منافع بخش اور نقدآور فصل ہے‘زرعی حقیقی اداروں کی سالہاسال کی محنت‘ تجربات اور مشاہدات کے باعث چقند کی فی ایکڑ پیداوار7سومن سے بڑھ کر 12سومن تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار چقندر کی کاشت کے دورن جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و راہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔