ماہرین زراعت کی جانب سےسونف کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 ستمبر 2022 11:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ماہرین زراعت نے سونف کی کاشت ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سونف موسم سرماکی ایک اہم فصل ہے جسے 6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی نہایت کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سونف کی کاشت کے لئے چکنی مٹی والی زرخیززمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہذا اسے سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیربھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل تین سے چار مرتبہ ہل چلاکر زمین کو نرم وہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10 سے12 گڈے گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیاجائے تاکہ زمین کی زرخیزی برقراررہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی ایکڑ 4 سے5 کلوگرام بیج کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سونف کو ویٹں بناکر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :