محکمہ زراعت کی کاشتکار کو شلجم کی کاشت کیلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت

ہفتہ 24 ستمبر 2022 12:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شلجم کی کاشت فوری طور پر شروع کر دیں کیونکہ فصل کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شلجم کی کاشت کیلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین کاانتخاب بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کی تیاری کیلئے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اور دو سے تین بار عام ہل چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھر بھر ی ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزید شاندار نتائج کا حصول بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :