کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی تعداد85سے 95ہزار فی ایکڑ رکھیں ،ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 24 ستمبر 2022 12:31

کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی تعداد85سے 95ہزار ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی تعداد85سے 95ہزار فی ایکڑ رکھیں اور سیڈ گریڈنگ کے بعد موٹے دانوں کی کاشت یقینی بنائی جائے کیونکہ موٹے دانوں کی صورت میں کاشت کے شروع میں ہی صحتمندپودے اگنا شروع ہوجاتے ہیں اور ان کی اچھی نشوونما ہونے سے پیداوارمیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات”اے پی پی“کوبتایا کہ چنا موسم ربیع کی ایک انتہائی اہم پھلی دار فصل ہے جوپنجاب میں ساڑھے 24لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں چنے کی کل رقبے کا 81فیصد پنجاب پر مشتمل ہے جبکہ پنجاب میں چنے کی کاشت کا92فیصدرقبہ بارانی علاقوں پرمحیط ہے جن میں تھل، جھنگ، میانوالی،جھنگ،بھکر،لیہ اور خوشاب کے اضلاع شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عام جسامت کے دانوں والی اقسام کا 30کلوگرام صاف ستھرا، خالص‘صحتمند‘منظورشدہ بیج فی ایکڑ استعمال کرناچاہئیے تاہم کابلی چنے کی موٹے دانوں والی اقسام کی صورت میں بیج کی شرح 35کلوگرام فی ایکڑ سے کم نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :