جیلینا اوسٹاپینکو اور کترینا الیگزینڈروا کوریا اوپن ٹینس کے فائنل میں داخل

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:50

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ٹاپ سیڈ جیلینا اوسٹاپینکو اور کترینا الیگزینڈروا نے شاندار کارکردگی کی بدولت کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل مرحلے میں جیلینا اوسٹاپینکو نے ایما راڈوکانو اور کترینا الیگزینڈروا نے تتجانا ماریا کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام کورین اوپن کے سنسنی خیز مقابلے سیول میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو نے برطانیہ کی ایما راڈوکانو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، اوسٹاپینکو کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے سیٹ میں انہوں نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، فیصلہ کن سیٹ میں انہیں 0-3 کی برتری حاصل تھی، اس موقع پر برطانوی کھلاڑی راڈوکانو فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا، دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ کترینا الیگزینڈروا نے جرمنی کی تتجانا ماریا کو بآسانی 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :