چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (پرسوں) سے کراچی میں شروع ہوگی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسو سی ایشن زیر اہتمام چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (پرسوں)پیر 26 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہونگے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں یہ گیمز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے، ان مقامات میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی، سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی شامل ہیں۔

سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں او اور اے لیول کے ساتھ ساتھ میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :