مظفرگڑھ کے نواح میں غیرت کے نام پر عورت اور مرد کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) مظفرگڑھ کے نواح میں غیرت کے نام پر عورت اور مرد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل چوک سرور شہید میں پٹھان ہوٹل کے قریب ہیڈ محمد والا روڈ پر ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار میں سوار 25 سالہ ثمینہ دختر محمد رمضان اور 40 سالہ محمد عبداللہ ولد نامعلوم پر عورت کے بھائی نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے آشنا کے ساتھ ملتان جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اس کے بھائی نے فائرنگ کر کے دونوں کوقتل کر دیا۔فائرنگ کرنے والے ملزم لیاقت کو اہالیان علاقہ نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔قتل ہونے والوں کا تعلق تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ سے ہے۔پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔