آئی جی اسلام آباد کا خط چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی،معظم جاہ انصاری،آئی جی اسلام آباد نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اہلکار بھیجنے کیلئے خط لکھا تھا

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 24 ستمبر 2022 16:27

آئی جی اسلام آباد کا خط چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ہے،آئی جی خیبر پختونخوا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 ستمبر 2022ء) آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا آئی جی اسلام آباد کے خط پرکہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔ جیو نیوز کے مطابق آئی خیبر پختونخوا نے کہ کہا کہ چیف سیکرٹری کو خط ارسال کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے آئی جی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کو اہلکار بھیجنے سے متعلق خط لکھا تھا۔

خط میں آئی جی خیبر پختونخوا سے 4 ہزار پولیس اہلکار مانگے گئے۔ جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 5 ہزار جوانوں کی خدمات مانگی گئیں۔ آئی جی اسلام کے خط کے مطابق اہلکاروں کو اسحلہ کے بغیر بھیجا جائے۔اہلکاروں کے پاس مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور ٹیئر گن ہونی چاہیے،اہلکاروں کے پاس اضافی وردیاں بھی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی وفاق کو اسلام آباد میں سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے بھجوانے سے انکار کر چکی ہے۔

وزیرمحنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ راناثناء اللہ کو ایک اہلکار بھی نہیں دیں گے،ہمیں سیکیورٹی کی اپنے صوبے میں ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کس چیزکی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد آ رہے ہیں؟خیبرپختونخوا کی ہمسایہ ملک کے ساتھ سرحد ہے،سیکیورٹی وفاق کا کام ہے لیکن یہ کام بھی ہم کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی ہم نے اپنے عوام کے لیے رکھی ہے۔اسلام آباد میں اگر احتجاج ہوتا ہے تو پہلے بھی بہت ہوچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ راناثناء اللہ نے شہبازشریف کیساتھ مل کرماڈل ٹاون میں جوکیا دوبارہ یہ کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ۔ آئی جی،وزیر داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کے مراسلے کا جواب دے دیا۔نفری نہ بھجوانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔بوقت ضرورت سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔