Live Updates

پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکر کریں

حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا،چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 ستمبر 2022 17:25

پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکر کریں
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین۔24 ستمبر 2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت گرانے والے اپنی فکر کریں ۔ حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا،۔چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا۔انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی۔

بی اے تک تعلیم اور کتابیں بھی مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، ،قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا،ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا اوروہ تمام متاثرین کو دیں گے۔

(جاری ہے)

فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کام کیا، ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹی بس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں،ریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کردیا ۔ کسانوں کے لیے بہت بڑا پیکج لا رہے ہیں۔کسانوں کو سولر پلانٹ دیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں،پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے،ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر رہا ہوں،۔

پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے، ن لیگ اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کوئی نہیں لے گا،ڈرامے کرتے تھے شہباز شریف آئے گا تو سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔حکومت آںے کے بعد شہباز شریف ایکسپوز ہوگیا،اس کا بھائی آیا تو آتے ساتھ پکڑا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات