پنجاب یونیورسٹی نے دو سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی نے زینب عرفان دختر محمد عرفان کوزوالوجی کے مضمون میں’گلیشئر کے پگھلنے پر سیاہ کاربن کے اثرات اور حیاتیاتی تنوع پر اثرات کے نقصان کا مطالعہ ‘ کے موضوع پراورزونا زیدی دختر جمال زیدی کوزوالوجی کے مضمون میں’دریائے سندھ کے ماحولیاتی تغیرات کے ساتھ مچھلیوں کے مسکن کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔