پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام طلبائوطالبات کیلئے تقریب تقسیم اسناد بروز اتوار(کل) دوپہر12بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیازاحمداختر و دیگر شرکت کریں گے۔