ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی قبر کی پہلی تصویرسامنے آگئی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 21:23

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی قبر کی پہلی تصویرسامنے آگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ اس کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔

(جاری ہے)

سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی سنہری حروف کی تحریر میں ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور ان کی والدہ کے نام بھی تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں، ملکہ الزبتھ کی قبر کو ایک کمرہ نما چار دیواری میں دکھایا گیا ہے جہاں پر کمرے کے داخلی دروازے پر ریڈ کلر کا کلین رکھا گیا ہے ،جبکہ دروازے پر ہاف وائٹ چادر لٹکائی گئی ہے ،چھوٹے سے کمرے کی دیواروںکے چاروں اطرف پھول گلدستوں میں رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 دہائیوں تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم رواں ماہ انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی آخری رسومات کے بعد انہیں 19 ستمبر کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :