30 سیکنڈز میں 22 جرابیں پہننے کا عالمی ریکارڈ

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:24

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) کینیڈا میں 14 سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈوں میں 22 جرابیں پہن کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری سے تعلق رکھنے والی کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں ںے 30 سیکنڈ میں ایک پیر میں زیادہ سے زیادہ جرابیں پہننے کے ریکارڈ کی تیاری کا ا?غاز جولائی سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش میں انہوں نے بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم کی جانب سے مئی میں 19 جرابوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے پر توجہ دینی ہوتی ہے اور بس یہ کام جاری رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے 22 جرابیں اپنے پیر پر چڑھائیں جو ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھیں۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ڈاک میں ان کو ان کا آفیشل سرٹیفیکیٹ موصول ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :