ملکہ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا

ٖسیکیورٹی اور دیگر خرچوں کے بعد یہ لاگت 1.7 بلین ین تک پہنچ سکتی ہے ، چیف سیکرٹیری کابینہ

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) ملکہ الزبتھ سے زیادہ جاپان کے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر خرچہ کیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری طور پر آخری رسومات پر 1.66 ارب ین خرچ کئے جائیں گے جو کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر ہونے والے خرچے سے زیادہ ہے۔ شنزو آبے کی آخری رسومات اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری کابینہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور دیگر خرچوں کے بعد یہ لاگت 1.7 بلین ین تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق شنزو آبے کی آخری رسومات پر اتنی بڑی رقم خرچ کیے جانے پر جاپانی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر 8 جولائی کو انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں سابق جاپانی وزیراعظم ہلاک ہوگئے تھے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :