راہزنی اورموٹرسائیکل چوری کے 6 مقدمات میں مطلوب،2ساتھیوں سمیت ملزم گرفتار

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:11

راہزنی  اورموٹرسائیکل چوری کے 6 مقدمات میں مطلوب،2ساتھیوں سمیت  ملزم ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیز کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ،راہزنی اور موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کو ٹ مومن سب انسپکٹر محمد اظہر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کے6مقدمات میں ملوث گینگ کا سرغنہ انس کو دوساتھیوں علی اور اعجاز سمیت گرفتارکرلیا ہے ۔

گرفتارملزمان راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کے6مقدمات میں مطلوب تھے ،ملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کی چھینی گئی اشیاء سے حاصل کردہ 21لاکھ 13ہزار روپے کامال مسروقہ برآمد کرکے بعدازقانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے ،جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹل30بور بھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :