سرینگر میں شہید وکیل بابر قادری کو شاندار خراج عقیدت پیش

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز قانون دان ایڈووکیٹ بابر قادری کے دوسرے یوم شہادت پر سرینگر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ جی این شاہین سمیت مقررین نے ایڈووکیٹ بابر قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی آخری سانس تک تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستہ رہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ ایڈووکیٹ بابر قادری کو 24ستمبر 2020کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔