Live Updates

20 کی روٹی 30 کا نان یہ ہے (ن)لیگ کا مہنگا پاکستان

چوروں کو بھگانا ہے عمران خان کو دوبارہ لانا ہے، رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:57

20 کی روٹی 30 کا نان یہ ہے (ن)لیگ کا مہنگا پاکستان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ 20 روپے کی روٹی اور 30 روپے کا نان یہ ہے شوبازشریف کی اصل کارکردگی،امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کو ایشیا کے سب سے ناکام،نااہل وزیراعظم کا ایوارڈ ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

لبرٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ ’’پی ڈی ایم لوٹ مار ایسوسی ایشن‘‘کی حکومت نے پاکستان کو ’’روانڈا --‘‘بنادیا ہے ہر طرف بھوک،بے روزگاری،غربت،مایوسی کا عالم ہے مسلم لیگ(ن) کی منہوس حکومت نے پاکستان کو بھکاری ملک بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے چوروں کو بھگانے کا وقت آگیا ہے انشااللہ جلد عمران خان کو بھاری اکثریت سے دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات