Live Updates

پنجاب حکومت کا بی اے تک تعلیم فری کرنے کا اعلان

جب پہلی دفعہ وزیر اعلی بنا تو میٹرک تک تعلیم فری کی،تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب ہے،جنوبی پنجاب کے چودہ اضلاع میں لڑکیوں کو ماہانہ 300 روپے وظیفہ دیا جائے گا،قرآن مجید کی تعلیم بھی فری دی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب

ہفتہ 24 ستمبر 2022 19:31

پنجاب حکومت کا بی اے تک تعلیم فری کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24ستمبر2022ء) وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں بی اے تک فری تعلیم اور ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پہلی دفعہ وزیر اعلی بنا تو میٹرک تک تعلیم فری کی تھی۔اور اب پی اے تک تعلیم فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ کتابیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

مزید کہا کہ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پنجاب میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار کر دی گئی ہے۔ سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پرویز الہیٰ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا اور ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا جو تمام متاثرین کو دیں گے۔

سیلاب میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں۔ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں اور پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔ سیالکوٹ پسرور کی دو رویہ تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی بہت بڑا پیکج لے کر آ رہے ہیں انہیں سولر پلانٹ دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات