آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مظفر گڑھ میں فائرنگ سے صحافی عبداللہ نظامی اور انکی اہلیہ کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:07

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مظفر گڑھ میں فائرنگ سے صحافی عبداللہ نظامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مظفر گڑھ میں گاڑی کے اندر فائرنگ سے کوٹ سلطان لیہ کے صحافی عبداللہ نظامی اور انکی اہلیہ کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ احمد نواز شاہ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سناواں کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم عامر رمضان کو گرفتار کر لیا۔

۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کی ڈی پی او لیہ شازیہ سرور کو مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔