نوشہرہ،پنجاب کالج طالبعلم ہراسانی کیس، تین گرفتار ملزمان مزید ایک روز ہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:07

نوشہرہ،پنجاب کالج طالبعلم  ہراسانی کیس، تین گرفتار ملزمان مزید ایک ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پنجاب کالج طالبعلم کو ہراسانی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے تینوں گرفتار ملزمان کو مزید ایک روز کے جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سے طالبعلم کو ہراسانی کے دوران موبائل پر ویڈیو بنانے موبائل اور اسلحہ بھی برآمد کروانا ہے ۔پنجاب کالج کے طالبعلم کے حق میں سول سوسایٹی،مختلف کالجز کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کئے۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں گرفتار تینوں ملزمان سے ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا کے لیے جاری کیاگیاجس میں تینوں ملزمان ندامت کا اظہار کیا۔ملزمان کو عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیاگیا۔